Thursday, 26 February 2015

خواجہ سراؤں کے بار ے میں قرآن و حدیث کیا کہتا ہے ؟


:سوال: قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے بہت واضح الفاظ میں فرمایا ہے کہ دنیا میں ہر مخلوق کو جوڑے کی صورت میں پیدا کیا گیاہے ۔ اِس میں جانور ، انسان ،حتی کہ نباتات تک شامل ہیں۔میرا سوال یہ ہے کہ اتنی بڑی قوم کی صورت میں' خواجہ سرا' ہمارے معاشرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔اُن کی زندگی پر میڈیا مختلف ڈرامے پیش کرتا ہے۔لوگ اپنی خوشی کی محفلوں میں اُن کو تفریح کے لیے بلاتے ہیں یا یہ خود پہنچ جاتے ہیں۔کوئی اِن پر ہنستا ہے،کوئی اِن سے لطف اٹھاتا ہے توکوئی اِن پر ترس کھاتا ہے۔ایک ایسی مخلوق جسے انسانی معاشرہ کوئی مقام دینے کو تیار نہیں ہے،کیا قرآن یا حدیث میں اِس کا کوئی ذکر یا حوالہ موجود ہے؟یہاں آکر میری سوچ رک جاتی ہے۔میری ناقص معلومات میں اِس مخلوق کا کوئی ذکر اسلامی نقطہ نظر سے میری معلومات میں نہیں ہے۔برائے کرم کیا آپ میری معلومات میں اضافہ کریں گے ؟

ڈیوکے دیوانوں کیلئے تشویشناک خبر


مغرب سے شروع ہونے والے سافٹ ڈرنکس اور کولا ڈرنکس کے شوق نے اب ہمارے معاشرے کو بھی مکمل طور پر گرفت میں لے لیا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ مغربی معاشرہ اب ان ڈرنکس کے خوفناک خطرات کو جان چکا ہے اور انکے خلاف مہم چلا رہا ہے مگر ہمارے ہاں یہ روز بروز زیادہ مقبول ہورہے ہیں۔ مزید پڑھیں:کوکا کولا کے بارے میں وہ دلچسپ حقائق جو آپ کو معلوم نہیں حال ہی میں ایک سائنسی تحقیق کی گئی جس میں سافٹ ڈرنکس میں میٹھے کی حد سے زیادہ خطرناک مقدار اور اس کے تشویشناک اثرات سامنے آئے۔ اس تحقیق کے مطابق ایک چمچ میں تقریباً 5گرام میٹھا ہوتا ہے اور جب مختلف قسم کے سافٹ ڈرنکس میں میٹھے کی مقدار معلوم کی گئی تو وہ درجنوں چمچ کے برابر نکلی۔

Tuesday, 24 February 2015

یوٹیوب، فیس بک، ڈیلی موشن سمیت ہر اسٹریمنگ ویب سائٹس سے وڈیوز ڈاؤن لوڈ کریں، انتہاءی آسان

’’فری میک وڈیو ڈاؤن لوڈر‘‘ یوٹیوب، فیس بک، وی میو، ڈیلی موشن سمیت دس ہزار سے زائد اسٹریمنگ ویب سائٹس سے وڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے ذریعے کوئی بھی وڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے وڈیو کا یوآرایل کاپی کر کے اس میں ڈالیں۔ اگر اس وڈیو کے دیگر ریزولوشن ورژنز موجود ہوئے جیسے کہ 720 pیا 1080 p آپ کو تمام آپشنز دکھائے گا۔ اپنی پسند کی ریزولوشن اور سائز کی وڈیو کو سلیکٹ کر کے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔

سسٹم کو کھولے بغیر ریم سلاٹس اور ریم کی سپورٹ چیک کریں


لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر میں ایک سے زائد ریم سلاٹس ہوتی ہیں۔ تاکہ ضرورت پڑنے پر فزیکل میموری (RAM) آسانی کے ساتھ بڑھائی جا سکے۔ ریم کے بڑھانے سے سسٹم کی کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ اس سے پہلے کہ آپ ریم خریدنے جائیں پہلے یہ دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ مدربورڈ پر اضافی ریم لگانے کی سلاٹ موجود بھی ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی معلوم ہونا ضروری ہے کہ آپ کا سسٹم کتنی ریم کو سپورٹ کرتا ہے۔ اگر سسٹم میں پہلے سے مقررہ ریم موجود ہے تو اضافی سلاٹ کے موجودگی بے معنی ہے۔


Monday, 23 February 2015

جلد پر دانے سے نجات حاصل کرنے کا درست طریقہ

اکثر لوگ بالخصوص لڑکیاں جلد پر نموودار ہونے والی پھنسیو ں سے پریشان رہتے ہیں اور اس سے نجات حاصل کرنے کے چکر میں اسے ہاتھوں پھوڑ دیتے ہیں جس سے جلد پر بدنما داغ بھی نمودار ہوجاتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک ڈاکٹر نے خبردارکیا ہے کہ یہ طریقہ بالکل درست نہیں ہے کیونکہ اس طرح ہم ناصرف اپنی جلد کو نقصان پہنچا بیٹھتے ہیں بلکہ چہرے پر بدنما داغ بھی بننے کا اندیشہ ہے۔اس کا کہنا ہے کہ غلط طریقے سے دانے کو پھوڑنے سے صحت مند جلد کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔ ڈاکٹر محمت اوز نے درست طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ کبھی بھی پھنسی کو سوئی کے ذریعہ سامنے سے مت پھوڑیں بلکہ ایسی سوئی استعمال کریں جو اسپرٹ سے دھلی ہو تاکہ اس میں جراثیم موجود نہ ہوں اور سوئی کو افقی

میں اپنی نواسی کو جنم دوں گی ، برطانوی خاتون کے اعلان نے تنازعہ کھڑا کر دیا

اپنی نوعیت کے انوکھے اور پہلے کیس میں ایک برطانوی خاتون اپنی مردہ بیٹی کے بچے کو جنم دینے کی تیاری کررہی ہے اور اس مقصد کو قانونی شکل دینے کے لئے اس نے تمام لوازمات پورے کر لئے ہیں۔59سالہ خاتون اور اس کا شوہر جس کا نام ابھی تک ظاہر نہیں کیا گیا ہے نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی مرحوم بیٹی کی یہ آخری خواہش تھی کہ اس کا انڈہ لے کر کسی اور سپرم کا استعمال کرتے ہوئے اسے اس کی ماں کے پیٹ میں رکھا جائے تا کہ اس کا بچہ بھی اس دنیا میں آسکے۔لیکن اس کے اس اعلان پر برطانیہ میں ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے اور کچھ سیاست دانوں نے اس پر تنقید کی ہے جب کہ کچھ اس فیصلے کے حق میں آگے آگئے ہیں۔