اولاد سے محروم جوڑے اس نعمت کے حصول کیلئے ہر طرح کے مشوروں پر عمل کیلئے تیار ہو جاتے ہیں اور عموماً مہنگے علاج پر لاکھوں لٹا بیٹھتے ہیں مگر تولیدی صحت کی ماہرزیٹا ویسٹ کہتی ہیں کہ کچھ بھی اور کرنے سے پہلے آپ کو حمل کیلئے کارگر نسخے کا کام کرنے والی غذاؤں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
زیٹا اپنی نئی کتاب \"Eat Yourself Pregnant\" میں اولاد کے حصول کیلئے مندرجہ ذیل نہایت اہم مشورے دیتی ہیں۔
1:۔ مرغی، چربی کے بغیر گوشت، مچھلی، انڈے، جئی، کیلے اور ڈیری مصنوعات ایسی غذائیں ہیں جو خواتین اور مردوں میں جنسی صحت اور تولیدی صحت کی عمومی بہتری کیلئے نہات اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
3:۔ زیٹا لکھتی ہیں کہ حمل کا آغاز نظام انہضام میں ہوتا ہے، یعنی اگر آپ کے نظام انہضام میں خرابی ہے تو حمل میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں لہٰذا قبض، گیس اور بدہضمی مسائل کو فوری حل کریں۔
4:۔ اگر آپ کا پیشاب زیادہ گہرے رنگ کا ہے اور اس میں سے تیز بو آتی ہے، دن میں پاخانہ ایک دفعہ سے زیادہ نہیں آتا اور سر میں درد اور پٹھوں میں کھنچاؤ رہتا ہے تو یہ جسم میں فاسوفارون کی موجودگی کی علامت ہے اور چکنائی سے بھرپور اور مرچ مصالحے والی غذاؤں سے بچنا ان سے نجات کا ذریعہ ہے۔
5:۔ خواتین میں بیضے کا پیدا ہونا وہ وقت ہے جب انہیں پھلیوں، براؤن چاول، دالوں، خشک میوہ جات اور ترشاوہ پھلوں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بیضہ کو مطلوبہ خوراک ملے اور حمل کا امکان روشن ہو جائے۔
6:۔ تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ دودھ سے بالائی اتارنے سے جسم کو ایسٹروجن اور پروجیسٹرون سے محروم رہنا پڑتا ہے جو کہ حمل کیلئے ضروری ہارمون ہیں لہٰذا بالائی والا دودھ آپ کیلئے اچھا ہے۔

No comments:
Post a Comment