Saturday, 31 January 2015

عامر خان کا ’’پی کے ‘کے بعد نئے روپ میں آنے کا فیصلہ

عامر خان کو ہر فنِ مولا کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا‘ اب مسٹر پرفیکٹ پرستاروں کو نئے روپ میں نظر آئیں گے۔پی کے کا ایلین ہو یا گجنی میں کچھ منٹوں میں ہر چیز بھولنے والا مریض، تھری ایڈیٹس کا چلبلا طالبعلم ہو یا لگان کا پرعزم دیہاتی بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان ہر روپ میں جچ جاتے ہیں۔مگر اپنی نئی فلم
میں وہ بالکل ہی نئے انداز کے ساتھ آرہے ہیں جس کا تو تصور بھی ان کے پرستاروں نے نہیں کیا ہوگا۔عامر خان کی اگلی فلم’’دنگل‘‘ ہے جس میں وہ دو لڑکیوں کے والد کا کردار ادا کریں گے اور وہ اس میں ایک بوڑھے شخص بنے نظر آئیں گے۔


No comments:

Post a Comment