وسطی ایشیا کا یہ ملک جو پٹرولیم کے ذخائر سے مالامال ہے، کے ذرائع ابلاغ نے کسٹم حکام اور دیگر سرکاری اداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکمانستان کی حکومت نے بیرون ملک سے سیاہ، گہرے نیلے اور سرخ رنگ کی کاریں درآمد کرنے پابندی عائد کردی ہے۔ چنانچہ پینٹرز کی ورکشاپس میں سفید رنگ کروانے کے لیے ان رنگوں کی کاروں کی قطاریں
لگ گئی ہیں۔ ایک پولیس آفیسر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ایسے افراد جو ممنوعہ رنگوں کی کاریں چلائیں گے، انہیں سالانہ انسپکشن کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
لگ گئی ہیں۔ ایک پولیس آفیسر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ایسے افراد جو ممنوعہ رنگوں کی کاریں چلائیں گے، انہیں سالانہ انسپکشن کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ترکمانستان میں ایک کار کو دوبارہ پینٹ کروانے کے اخراجات آٹھ سو ڈالرز سے لے کر ایک ہزار ڈالرز کے درمیان ہیں، جبکہ آر ایف ای کی رپورٹ کے مطابق یہاں اوسط ماہانہ آمدنی تقریباً دو سو ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ حکومت کی جانب سے اگرچہ باضابطہ اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم کسٹم حکام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے صرف سفید کاروں کی درآمد کی اجازت دی ہے اور دوسرے رنگوں کی کاروں پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔ حکومت کے اس اقدام کے بعد ملک میں پہلے سے موجود غیر سفید رنگ کی کاروں کے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اب تک ترکمانستان کی حکومت کی جانب سے صرف سفید کاروں کو ترجیح دینے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔
Courtesy By
Courtesy By

No comments:
Post a Comment