برطانیہ میں کی جانے والی نئی تحقیق میں میک اپ کو وقت کا ضیاع قرار دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ خواتین کا قدرتی حسن ہی اس کی دلکشی کو سامنے لاتا ہے
کیونکہ میک اپ عورت کی کشش میں معمولی اضافہ کرتا ہے لیکن جب اس کا موازنہ کسی قدرتی حسن سے کیا جاتا ہے تو میک اپ اس کے سامنے ماند پڑ جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف یارک کے شعبہ نفسیات کے پروفیسر کے مطابق جو قدرتی حسن آپ لے کر پیدا ہوتے ہیں وہی آپ شخصیت کو ظاہر کرتا ہے اور کوئی بھی میک اپ اس میں اس سے زیادہ کشش پیدا نہیں کر سکتا۔

برطانوی یونیورسٹی کی تحقیق کےدوران 18 سے 21 سالہ کچھ خواتین کی میک اپ اور بغیر میک اپ کے تصاویر لی گئیں اور بعد ازاں ان تصاویر کو ملا کر ان کا سروے کرایا گیا جس کے نتیجے میں میک اپ کے بغیر کی تصاویر میک اپ والی تصاویر پر سبقت لے گئیں۔
دوسری جانب برطانوی ڈاکٹر الیکس جونز کا کہنا ہے کہ میک اپ کی ایک بڑی وجہ عورت کا اپنی ظاہری حسن سے غیر مطمئن ہونا ہے جبکہ قدرتی حسن ہی درحقیقت زیادہ پرکشش ہوتا ہے اور یہی اعتماد بھی پیدا کرتا ہے۔
Courtesy by: www.express.pk
Courtesy by: www.express.pk

No comments:
Post a Comment