Monday, 16 February 2015

واٹس ایپ میں بڑی سیکیورٹی خامی سامنے آگئی،صارفین کے لیے پریشانی

 ٹیکنالوجی ماہرین نے مشہور زمانہ سوشل میڈیا ایپ ”واٹس ایپ“ کے صارفین کو خبردار کردیا ہے کہ ایپ کے پرائیویسی فیچر میں خامی کا فائدہ اٹھا کر ہیکر صارفین کی جاسوسی اور پرائیویٹ معلومات کی نگرانی اور چوری جیسے خطرناک کام کررہے ہیں۔ ہیکر اس مقصد کیلئے ایک سادہ سا سافٹ ویئر استعمال کررہے ہیں جو ایپ کے ”آپسنل سٹیسٹس“ فیچر میں موجود خامی استعمال کرتے ہوئے پروفائل پکچر، پرائیویسی سیٹنگز، سٹیٹس میسج اور دیگر معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، چاہے صارفین نے کتنی ہی سخت پرایئویسی پالیسی استعمال کررکھی ہو، اس سافٹ ویئر کی مدد سے یہ ممکن ہے کہ آپ اپنا ”آن لائن
سٹیٹس“ ڈس ایبل بھی کردیں تو دوسری طرف یہ معلوم ہوجائے گا کہ آپ ابھی بھی آن لائن ہیں۔ یہ جاسوس سافٹ ویئر استعمال کرنے والا واٹس ایپ استعمال کرنے والے کسی بھی صارف کے سٹیٹس کی ہمہ وقت نگرانی کرسکتا ہے۔
واٹس ایپ فیس بک کی ملکیت ہے اور اسے مقبول ترین موبائل میسجنگ کا اعزاز حاصل ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہر ماہ اس ایپ کے 70 کروڑ سے زائد ایکٹو صارف ہوتے ہیں جو روزانہ 30 ارب سے زائد میسجز ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment