سمارٹ فون کی دنیا میں ایک انقلاب برپا ہے اور آئے دن نئے سے نئے فونز مارکیٹ میں آتے رہتے ہیں۔ آئیے آپ کو ان بہترین فونز کے بارے میں بتایا جائے جو اس وقت مارکیٹ میں ٹاپ پر ہیں۔
آئی فون 6
اس وقت یہ فون دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا فون ہے۔آگر آپ اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے کے عادی نہیں تو پھر یہ فون آپ کو سب سے زیادہ پسند آئے گا، جس کی وجہ اس کا ہارڈوئیر، ڈیزائن اورخوبصورتی ہے۔ اس کی
قیمت 649ڈالر(تقریباً65ہزارروپے)سے شروع ہوتی ہے۔
قیمت 649ڈالر(تقریباً65ہزارروپے)سے شروع ہوتی ہے۔
آئی فون 6پلس
دوسرے نمبر پر آئی فون 6پلس کا نمبر ہے۔یہ فون اور ٹیبلٹ کا حسین امتزاج ہے۔
دوسرے فیبلٹس کی طرح یہ کھلونا نہیں لگتا بلکہ میٹل سے بنا یہ فون ہاتھ میں بہت خوبصورت لگتا ہے۔ اس کی قیمت 749ڈالر(75ہزار روپے) ہے۔
گلیکسی نوٹ4
سام سنگ کے بہترین فونز میں سے ایک سام سنگ گلیکسی 4ایک فیبلٹ ہے جس کی سکرین کا سائز 5.7انچ ہے۔یہ بھی دنیا بھر میں بہت پسند کیا جارہا ہے۔ اس کی قیمت 750ڈالر(75ہزار روپے) ہے۔
ایچ ٹی سی ون(M8)
اس فون کو آئے ایک سال ہو چکا ہے لیکن یہ آج بھی مقبول ہے۔ اینڈرائیڈ والا یہ فون دیکھنے میں آئی فون سے ملتا جلتا ہے۔ایچ ٹی سی کا نیا فون ایک مہینہ میں آنے کا امکان ہے اور اگر آپ نے ایچ ٹی سی لینے کا پروگرام بنایا ہے تو آپ انتظار بھی کر سکتے ہیں۔اس کی قیمت 540ڈالر (54ہزار روپے) ہے۔
موٹوX
ستمبر کے مہینے میں لانچ کیا جانے والا موٹرولا کے فون میں 5.2انچ سکرین لگائی گئی ہے۔ اس کا سافٹ وئیر باقی فونز کی نسبت زیادہ اچھا ہے۔اس کی قیمت 500ڈالر(50ہزارروپے )ہے۔
ون پلس ون
بڑی سکرین اور بہترین سافٹ وئیر سے مزین یہ فون چینی کمپنی ون پلس نے بنایا ہے۔اس کی سکرین کا سائز5.5انچ ہے جبکہ اس کا سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر دیگر فونز سے بہت اچھا ہے۔ آئی فون اور سام سنگ کے مقابلے میں اس کی قیمت بھی کم ہے اور یہ 300ڈالر(30ہزار روپے) میں دستیاب ہے۔
Nexus 6
موٹرولا کی جانب سے بنائے گئے اس فون کی سکرین 6انچ کی ہے جبکہ گوگل کے نام کی وجہ سے بھی بہت مقبول ہے۔اس کی قیمت 649ڈالر(تقریباً65ہزارروپے)ہے۔
سام سنگ گلیکسی S5
اس فون کو آئے ایک سال سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن اس کے سافٹ وئیر ،ہارڈ وئیراور ڈیزائن کی وجہ سے یہ بہت ہی زیادہ پسند کیا گیا۔اگر آپ کو پلاسٹک باڈی والے فونز پسند ہیں تو یہ آپ کے لئے بہترین ہے۔اس کی قیمت 610ڈالر(61ہزارروپے ہے)۔
کچھ ہفتوں میں سام سنگ کا نیا فون آرہا ہے اور اگر آپ چاہیں تو اس کا انتظار کرسکتے ہیں۔
Sony Xerpria Z3
اس کی سکرین 5.2انچ،اعلیٰ کیمرہ اور واٹر پروف ہونے کی وجہ سے فون کی قیمت 630ڈالر(63ہزار روپے) ہے۔اینڈرائیڈ فونز میں یہ بہترین فون میں شمار کیاجاتا ہے۔
LG G3
یہ فون بھی فیبلٹ میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کا سکرین سائز 5.5انچ ہے جبکہ اس کا ہارڈ وئیر بھی اچھا ہے لیکن پاور اور آواز کے بٹن سکرین کے پیچھے رکھے گئے ہیں جو کہ عجیب لگتا ہے۔ اس کی قیمت 599ڈالر(60ہزارروپے) ہے۔

No comments:
Post a Comment