Friday, 13 February 2015

ورلڈ کپ 2015 ، ٹورنامنٹ میں 3 بلے بازوں کی حکمرانی ہو گی : وسیم اکرم

پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں تین بلے بازوں کی حکمرانی ہو گی۔میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اے بی ڈی ویلیر ، ڈیوڈ وارنر اور گلین میگزویل ورلڈ کپ میں حکمرانی کریں گے جبکہ ان کا کھیل دیکھ کر شائقین انتہائی لطف اندوز ہوں گے۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ ان بلے بازوں کے سامنے گیند بازوں کو خوف طاری ہو گا اور ان کی گزشتہ پرفارمنس دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے خلاف باﺅلنگ کرنا چیلنج سے کم سے نہیں ہو گا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اس ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا فیورٹ ٹیمیں ہیں کیونکہ یہ ٹیمیں اس وقت بہترین فارم میں ہیں جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کو ہوم گراﺅنڈ کا بہت فائدہ حاصل ہو گا۔

Courtesy By

No comments:

Post a Comment