Friday, 13 February 2015

سلمان خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، فیسبک پر مداحوں کی تعداد 24 ملین ہو گئی


بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیسبک پر 24ملین مداح حاصل کر کے عوامی پسندیدگی کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے اور ہر لمحہ ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنی تازہ ترین فلم ’کک‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے فیسبک پر مداحوں کے حصول میں شاہ رخ خان اور عامر خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے مداحوں کی تعدادبالترتیب 15,968,102 اور 13,111,306 ہے جبکہ سلمان خان کی مداحوں کی تعداد 24,014,529 ہے۔یہاں تک کہ بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن بھی اس معاملے میں ان سے پیچھے رہ گئے ہیں۔ فیسبک پر ان کے مداحوں کی تعداد 19,270,195 ہے۔
سلمان خان کی طرف سے یہ اہم ہدف عبور کئے جانے کے بعد ان کے مداح دیگر ویب سائیٹس مثلاً ٹوئٹر پر بھی #20MillionSalmaniacsOnFBکے ہیش ٹیگ سے پیغامات جاری کر رہے ہیں جن میں نہ صرف وہ اپنے پسندیدہ اداکار کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں بلکہ ان کے ناقدین کی کھل کر مخالفت بھی کر رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment