Monday, 23 February 2015

ویرات کوہلی کے ساتھ موازنے پر سلمان خان نے انتہائی دلچسپ جواب دے دیا


سلمان خان جو کہ ان دنوں ایک جیولری برینڈ کی پروموشن کیلئے دبئی میں ہیں، نے ایک پریس کانفرنس کے دوران مقامی صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔ ایسے میں ان سے پوچھا گیا کہ ان کے رویے اور مشین کی وجہ سے آخر ان کا موازنہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے کیا جاتا ہے، تو اس پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ موازنہ درست نہیں۔ سلمان خان کا کہنا تھا کہ کوہلی Metrosexual شخصیت کے مالک ہیں جبکہ میں ایسا نہیں۔ ترجمہ کیا جائے تو کہا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کا کہنا تھا کہ کوہلی فیشن کے بہت دلدادہ ہیں اورا نہیں اس بات کا بہت خیال رہتا ہے کہ وہ کیسے دکھتے ہیں۔ ان کا نیا ہیئرسٹائل بھی اس بات کا ثبوت ہے۔ اس موقع پر اپنی شادی کے بارے میں سلمان خان کا کہنا تھا کہ انہیں شادی سے بھی زیادہ بچوں کی خواہش ہے۔

Courtesy By

No comments:

Post a Comment