Wednesday, 18 February 2015

سعودی عالم نے زمین کی سورج کے گرد گردش کے نظریئے کو مسترد کردیا

ریاض: سعودی عالم نے زمین کے سورج کے گرد گھومنے کے نظریہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین سورج کے گرد نہیں گھومتی ہے۔
سعودی عالم دین شیخ بندر الخیبری نے زمین کے سورج کے گرد گھومنے کے نظریہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ زمین  سورج کے گرد گھومتی ہے بلکہ یہ ایک جگہ پر رکی ہوئی ہے اور سورج زمین کے گرد گھومتاہے۔ اپنے اس بیان کی وضاحت میں سعودی عالم کا کہنا تھا کہ ہمیں اگر چین جانا ہے تو ہم شارجہ ائیرپورٹ جاتے ہیں اور اگر زمین ایک سمت میں گھوم رہی
ہوتی تو چین خود جہاز تک آتا کیوں کہ زمین گھوم رہی ہےاور اگر زمین مخالف سمت میں گھومتی تو ہم کبھی بھی چین  نہیں پہنچ پاتے کیونکہ چین بھی زمین کے ساتھ گھوم رہا ہوتا۔

No comments:

Post a Comment