اکثر ایسا ہوتا ہے کہ فیس بک پر کسی کا میسج پڑھنے کے بعد ہم فوری جواب نہیں دینا چاہتے اور بعد میں کہہ دیتے ہیں کہ سوری میں نے آپ کا میسج دیکھا نہیں تھا، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ جب آپ میسج کھولتے ہیں تو بھیجنے والے کو “ریڈ ریسیپٹ” موصول ہوجاتی ہے یعنی اسے معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ نے کس
وقت میسج کھولا۔
وقت میسج کھولا۔
اگرچہ فیس بک اس مسئلے کا کوئی حل پیش نہیں کرتی لیکن ایک نئی ایپ کی مدد سے یہ ممکن ہے کہ آپ کسی کا میسج پڑھ بھی لیں اور اسے خبر بھی نہ ہو۔ اس کے لئے آپ کو مفت دستیاب ایپ“فیس بک اَن سین” انسٹال کرنا ہوگی۔ یہ ایک سادہ سا کروم ایڈ آن ہے جسے انسٹال کرنے کے بعد آپ کو یہ سہولت دستیاب ہوجائے گی کہ جب آپ میسج پڑھیں گے تو آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ “سین” رپورٹ بھیجنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ اگر آپ رپورٹ بھیجنے کی اجازت نہیں دیں گے تو دوسری طرف کبھی بھی یہ معلوم نہیں ہوسکے گا کہ آپ نے میسج کھولا ہے۔


No comments:
Post a Comment