وائبر اور سکائپ کے بعد واٹس ایپ نے بھی کالنگ فیچرز کی تیاری شروع کردی
ہے اور اس سلسلے میں ایک ویڈیو اور کچھ سکرین شاٹس سامنے آگئے ہیں ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ریڈاِٹ صارف پرادنیش پٹیل کی جانب شیئرکیے گئے سکرین شاٹس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ700ملین ماہانہ متحرک صارفین رکھنے والی واٹس ایپ کے نئے فیچر کے لیے ایک الگ ونڈو ہو گی جس میں جا کر صارف کسی کو بھی کال کر سکے گا۔
پٹیل کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کا نیا فیچر ابھی
صرف کمپنی کی ویب سائٹ پر موجود ہے جسے اینڈرائڈ صارفین ڈاءون لوڈ کر سکتے ہیں تاہم انسٹال کرنے کے باجود صرف کچھ ہی صارفین اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور یہ تصاویر دسمبرمیں جاری ہونیوالی تصاویر سے کافی مماثلت رکھتے ہیں ۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے واٹس ایپ کو 22 ارب ڈالرز کے عوض خرید لیا تھااور کہاجارہاہے کہ وائبر اور سکائپ کا مقابلہ کرنے کے لیے واٹس ایپ نے بھی کالنگ فیچر لانے کا فیصلہ کرلیاجو جلد ہی صارفین کے لیے پیش کردیاجائے گا۔
Courtesy By:
Courtesy By:

No comments:
Post a Comment