کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ شادی کی بات
فائنل تک پہنچے سے پہلے ہی سب بھاگ جاتے ہیں۔ اب میڈیا کے لوگ ہی میری شادی کی کوشش کریں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جو بھی ان کے ساتھ شادی میں سنجیدہ ہے وہ ان کے گھر بارات لے کر آ جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شادی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی پر دکھ ہوا۔ میری عمران خان اور ریحام خان کے لئے نیک تمنائیں ہیں۔ ان کا
کہنا تھا کہ میں آج کل شاعری کر رہی ہوں۔ شاعری کا ابھی آغاز ہے، مجموعہ جلد شائع کروں گی۔ واضع رہے کہ اداکارہ میرا اپنی \'\'گلابی انگلش\'\' کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔ گزشتہ روز لاہور میں ہدایتکارہ سنگیتا کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب میں اپنی شاعری کا مظاہرہ کیا تھا۔ اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میرے اندر سے آواز آئی کہ زندگی میں جو واقعات رونما ہوئے انہیں شاعری کی شکل میں ترتیب دیا جائے۔

No comments:
Post a Comment